ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلیک منی کے معاملے میں حکومت بہت زوردار طریقے سے کام کر رہی ہے:سنہا

بلیک منی کے معاملے میں حکومت بہت زوردار طریقے سے کام کر رہی ہے:سنہا

Tue, 28 Jun 2016 11:59:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج کہا کہ ہندوستان بلیک منی کے معاملات میں بہت زوردار طریقے سے کام کر رہا ہے جن میں پنامہ دستاویز سمیت تمام علاقوں سے جڑے معاملے شامل ہیں اور اس سے کالے دھن کے اور ذرائع بھی بے نقاب ہوں گے۔سنہا نے یہاں ایک تقریب کے موقع کے پر کہاکہ تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھے گی ،بلیک منی کے ایسے اور ذرائع سامنے آئیں گے۔سنہا انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے 2011اور 2013میں اطلاعات کے دو ذرائع ، ایچ ایس بی سی اور بین الاقوامی تحقیقاتی جرنل کنسورٹیم (آئی سی آئی جے )سے ملے ڈاٹاکی بنیاد پرغیر ملکی بینکوں میں جمع کئے گئے13000کروڑ روپے کا پتہ لگائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم غیر ملکی بلیک منی کے تمام معاملات میں رقم کو واپس لانے کے لیے بہت زوردار طریقے سے قدم اٹھا رہے ہیں۔لوگوں کو عمل درآمد کی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد ہے کہ لوگ بلیک منی کا خلاصہ کرکے پاک صاف ہوں۔یہ سہولت ختم ہو چکی ہے۔آپ کے پاس اعداد و شمار ہیں، ہمیں مختلف معاملات میں تحقیقات، ایچ ایس بی سی اور آئی سی آئی جے کے ذریعے، کتنا پیسہ ملا ہے اس کے اعداد و شمار ہیں۔گھریلو بلیک منی کے سلسلے میں سنہا نے کہا ایسے اکاؤنٹ ہولڈروں کو اس طرح کی آمدنی کی تفصیلات دینے کے لیے چار مہینے کا وقت دیا گیا ہے جو 30؍ستمبر کو ختم ہوگا ۔ایسے اعلان شدہ پیسے پرٹیکس اورجرمانہ لگے گا۔تعمیل کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد ہے لوگوں کو اپنا حساب پاک صاف کرنے کا موقع دینا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بلیک منی رکھنے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے انہیں 30؍ستمبر تک غیر اعلانیہ آمدنی کا خلاصہ کرنے کے لیے کہاتھا۔انہوں نے صاف کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے اس موقع کے ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسئلہ سے بچنے کایہی آخری موقع ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی 30؍ستمبر تک رضاکارانہ طور پر غیر اعلانیہ آمدنی یااملاک کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے آتا ہے تو اس کے ذریعہ پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جائے گا۔


Share: